ڈی پی او ریلویز مغلپورہ ورکشاپ کی غفلت، سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ فائلز غائب

لاہور (قمر عباس نقوی) ڈی پی او ریلویز مغلپورہ ورکشاپ ڈی پی او کی مجرمانہ غفلت سرکاری کوارٹر نمبر 194b کی الاٹمنٹ ایل ڈی سی کا کیس فائنل نقشہ جاری ہونے کے بعد اوریجنل اور ڈپلی کیٹ فائل غائب ہونے سمیت مختلف نوعیت کے متعدد کیس التواءکا شکار ہونے کا انکشاف ،سرکاری فائلز کو غائب کرنے کی انکوائری کرکے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔پاکستان ریلویزمغلپورہ شعبہ پرسانل کی ڈویژنل آفیسرکی ناقص حکمت عملی کے باعث ملازمین کی سرکاری دستاویزات کی فائلز غائب ہونے پر ڈی ایس ریلویز مغلپورہ ورکشاپ کو تحریری درخواست جمع کروائی گئی جس میں ایل ڈی سی کی جانب سے الاٹمنٹ کے حصول کی خاطر رشوت لازمی قرار دینے کی تحریری شکائیت کی گئی تھی الاٹمنٹ قوانین مکمل ہونے کے بعد مکان نمبر 194bکا نقشہ جاری ہونے کے بعد ڈی پی او کی طرف سے دو دفعہ فائل کو غائب کیا گیا جس میں پہلے اوریجنل دستاویزات اور بعد میں ڈپلی کیٹ فائل کا ارادی طور پر غائب کیا گیا جس کے دوران سب انجینئر محمد رحمن کو مکان نمبر 194b الاٹ کر دیا گیا ہے جس پر 21اگست کو متاثرہ ملازم کی جانب سے ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپس کو تحریری درخواست دی گئی جس میں بتایا گیا کہ متعلقہ شعبہ کی جانب سے الاٹمنٹ کا پراسس مکمل کرنے کے ساتھ نقشہ بھی جاری کیا گیا جو کہ خاتون ڈی پی او کے دفتر میں کیس 30جنوری 2025 جمع کروایا دیا گیا تھاجس پر میڈم ڈی پی او کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ کیس مکمل ہوچکا ہے الاٹمنٹ ہو جائے گی 6ماہ کے بعد کیس کے متعلق پتہ چلا ڈی پی او دفتر سے کیس کی فائل غائب ہو گئی ہے فائل دوبارہ ڈوپلیکیٹ جمع کروائی جائے جس پر دوبارہ جمع کروائی گئی وہ بھی غائب کر دی گئی۔ مزید تحریری شکائت میں بتایا گیا کہ 30جولائی 2025کو اسی کواٹر کی الاٹمنٹ سب انجینئر مغلپورہ ورکشاپس عبدالرحمان کو کر دی گئی اس پر متاثرہ ملاز م محمد حسین نے بتایا کہ ڈی ایس مغلپورہ سے اپیل کی گئی کہ اس معاملہ کی انکوائری کرواتے ہوئے سرکاری فائلز کو غائب کرنے والے ذمہ دران کو بے نقاب کیا جائے اور ڈی پی او کی جانب سے ہونے والی مجرمانہ غفلت پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے، خاتون ڈی پی او مغلپورہ ورکشاپس سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا۔