لاہور:(وقائع نگار)وزیراعلیٰ مریم نواز نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔
پنجاب فلم سٹی لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جارہا ہے،مریم نوازنے کہافلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل ''اینڈ ٹو اینڈ'' میڈیا پروڈکشن ہب ہے،پاکستان کی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی، سہولیات ، وسائل کے ذریعے بحالی یقینی بنائی جائے گی،فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کےلئے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی،وی ایف ایکس (VFX) ، پوسٹ پروڈکشن کےلئے بیرون ملک انحصار کم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جدید سٹوڈیوز، ساونڈ سٹیج ،پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہیں ،شوٹنگ کےلئے مختلف تمام سہولیات، سیٹس، مرکزی جھیل بھی بنائی جائے گی،بین الاقوامی ایونٹس ، ایوارڈ شوز کےلئے کنونشن ہال قائم کیے جائیں گے، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک سکول بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے،فلم سٹی منصوبے سے ہزاروں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
مریم نواز نے کہاجدید فلم سٹی سے اینیمیشن، گیمنگ ، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے فروغ پائیں گے، فلم سٹی منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ کےلئے اہم پیشرفت ہے،فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا،منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائےگا۔
دریں اثنا لاہور سمیت تمام بڑ ے شہروں میں لین لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقررکردیاگیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور کے بڑے روڈز کو ٹریفک کیلئے ماڈل بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،ٹریفک پولیس کو موبائل گاڑیوں پر لگے کیمروں سے لین لائن کی پابندی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کردی گئی، زگ زیگ میں چلانے پرموٹرسائیکل تھانے میں 3دن بند رہے گی،قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
مریم نواز نے عوام کوبھرپور آگاہی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دےدیااورغیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا قانون پرپابندی یقینی بنانے کیلئے چھوٹے بڑے روڈز پرکم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام ضروری ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیر محل میں کتے کے کاٹنے سے کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔
آئی ٹی سٹی میں 50 ایکڑ پر پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان


















