اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کاامکان ،آئی ایم ایف نے لیوی میں کمی کی اجازت دےد ی، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30سے 60فیصد تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویزملک کی درخواست پر فارمولا تبدیل کیا گیا،ٹیرف اب اوسط بنیادپرمقررکیا جائےگا،پہلے لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیاگیاتھا،لیوی میں کمی سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کم نہ ہونے کی شرط عائد کر دی گئی،بجلی کی طلب کم ہوئی تولیوی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دی


















