عالمی سب میرین کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،وقائع نگار)عالمی سب میرین کیبل کی مرمت ،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کردیا۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق 11سے 18مئی کے دوران عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام ہوگا،شام کے وقت انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کا کام انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کرے گا۔