اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
علیمہ خان کی بیرسٹر سلمان صفدر ، سلمان اکرم راجہ کے ذریعے دائردرخواست میں استدعا کی گئی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالتی حکم کے بغیر تنہائی میں قید رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے، کسی بھی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی، تعزیرات پاکستان جیل رولز کے تحت ایسی قید غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز ہے،جیل رولز کے مطابق کسی بھی قیدی کو ایک وقت میں 14 دن سے زیادہ تنہائی میں نہیں رکھا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی کی تنہائی میں قید کو آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کیخلاف نئی درخواست دائر



















