محسن نقوی کا ہنگامی دورہ ایران، ہم منصب سے مذاکرات بحالی پر گفتگو

تہران (مشرق نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ غیر سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں انکا استقبال ایرانی ہم منصب نے کیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب کے دوران ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر گفتگوکی گئی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے امریکہ کے ساتھ جاری تنازع کے حل کیلئے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔