اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے فیلڈ مارشل نے بھارت کو جنگ میں بدترین شکست دی،سید عاصم منیر بین الاقوامی طور پر پوری دنیا کے امن کیلئے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا فیلڈ مارشل نے نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، دنیا کے تجزئیے ،دعوے کچھ بھی ہوں، سب غلط ثابت ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہااکیلے فیلڈ مارشل پاکستان کے دارالحکومت میں تاریخ رقم کریں گے، امید ہے کچھ دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں بڑے عالمی رہنماﺅں کےساتھ دنیا کے امن کی تاریخ رقم ہوگی،پاکستان اور فیلڈ مارشل ورلڈ آرڈر میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل کادنیا میں امن کیلئے کردار زبردست ہے، فیصل واوڈا


















