پاکستان خودمختاری ، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا:شیری رحمن

اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر ، سینیٹر شیری رحمن نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان کی مسلسل سفارتی، دفاعی ، سیاسی کامیابیوں نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ، آج دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار، باوقار اور اہم ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کر رہی ہے، عالمی قوتیں تنازعات کے حل، امن مذاکرات، سفارتی پیشرفت کےلئے پاکستان سے رابطے کر رہی ہیں، جنگی جنون میں مبتلا بھارت خود کشیدگی کا آغاز کرتا ہے اور پھر چند ہی گھنٹوں میں عالمی طاقتوں سے مداخلت کی اپیلیں کرنے لگتا ہے،بھارت کے اندر سے بھی اب ایسی آوازیں سامنے آرہی ہیں جو امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے کی بات کر رہی ہیں،سینیٹر نے کہا سابق بھارتی آرمی چیف، آر ایس ایس کی قیادت، کشمیر سے تعلق رکھنے والے حلقے بھی امن کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں، موجودہ عالمی جنگوں کے اثرات کے باعث بھارتی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، مودی حکومت کو کسی بھی جارحیت سے پہلے اپنی عوام کی امن کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے، پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،جنوبی ایشیا مزید جنگی جنون ، اشتعال انگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔