نقوی کی عراقچی سے ملاقات،سپریم لیڈر کیلئے وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا

تہران:(مشرق نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،سپریم لیڈر کیلئے وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور ،دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے ،جنگ کے خاتمے کےلئے پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کےلئے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام عباس عراقچی کے حوالے کیا۔

قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاحالیہ صورتحال پر مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط ،وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لایا ہوں،امید ہے وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہو جائےگا۔