مہمند : فورسز کی کارروائی میں ہلاک خارجی افغان شہری نکلا

اسلام آباد: ( ) دہشت گردی کے پیچھے فتنہ الخوارج اور افغانستان کے درمیان روابط کے مزید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔

سکیورٹی فورسز نے مہمند کے پہاڑی علاقے شیخ بانڈہ میں کامیاب کارروائی میں 2 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا، جہنم واصل ہونے والا خارجی افغان شہری نکلا، ہلاک خوارج کے پاس سے افغان امارتی شناختی کارڈ، غیر ملکی کرنسی ، جدید اسلحہ و خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی۔

جہنم واصل افغان خوارجی کے افغان اماراتی شناختی کارڈ پر کا نام عمر بیلال واضح طور پر درج ہے، جہنم واصل ہونے والا افغان خارجی عمر بیلال افغانستان کے صوبہ خوست کا رہنے والا تھا۔