اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے صومالیہ میں 10یر غمال پاکستانیوں کی رہائی سے حکومت غافل نہیں۔
قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل کی طرف سے معاملہ اٹھانے پراعظم نذیر تارڑ نے کہاجب پہلی بارمعاملہ ایوان میں اٹھایا گیا تو اسی روزنائب وزیراعظم سے رابطہ کیا ،سیکرٹری خارجہ کا صومالیہ کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ ہے، جبوتی کامشن بھی معاملہ دیکھ رہا ہے۔
صومالیہ میں 10 یرغمال پاکستانیوں کی رہائی سے غافل نہیں، اعظم نذیر تارڑ


















