تاجر ٹیکس وصولی نظام بہتر بنانے کیلئے تعاون کریں،وزیر خزانہ

فیصل آباد: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے حکومت ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس میں جا کر تاجروں ، صنعتکاروں کے مسائل سن رہی ہے اور حل کےلئے بھرپور دلجمعی سے کام کیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا وفاقی بجٹ کی تیاری میں تاجروں ،صنعتکاروں کی تجاویز کو مدنظر رکھا گیا آئندہ بجٹ کےلئے بھی ابھی سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائےگا ،ملک بھر کے کاروباری حلقوں سے تجاویز حاصل کی جائیں گی۔

سینیٹر اورنگزیب نے تاجروں ،چیمبرز پر زور دیا ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کےساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ قومی آمدن میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے،کاروبار کرنا نجی شعبے کا کام ،سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے،چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کےلئے فنانسنگ میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ صنعتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔