آئی ایس آئی افسر ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے، اسد قیصر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو دیتے ہوئے کہاہے آئی ایس آئی افسر ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے،قومی اسمبلی اجلاس میں اسد قیصر نے کہا خواجہ آصف کے مطابق میرے گھر میں آئی ایس آئی کےساتھ میٹنگز ہوتی رہیں، ایک تو گھر اسد قیصر کا نہیں سپیکر قومی اسمبلی کا تھا،میں تو ایف اے ٹی ایف کے بلز پر حکومت ، اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کررہا تھا،بتائیں 8 فروری 2024کا الیکشن کیا ضمیر پر بوجھ نہیں؟ کیا خواجہ آصف ریحانہ ڈار کے ہاتھوںبہت بڑی لیڈ سے نہیں ہارے تھے ؟،اسد قیصر نے کہاخواجہ آصف کے ضمیر پر بوجھ ہے تو چوری کی گئی سیٹ سے استعفیٰ دیں اور دوبارہ ریحانہ ڈار سے الیکشن لڑلیں۔