کالعدم بی ایل اے عالمی تجارت و علاقائی رابطوں کیلئے بھی خطرہ بن گئی، ترک میڈیا


انقرہ:(مشرق نیوز)ترک میڈیا نے کہاہے کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردی صرف پاکستان نہیں عالمی تجارت و علاقائی رابطوں کےلئے بھی خطرہ بن گئی۔

ٹی آر ٹی ورلڈ میں شائع رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی شاہراہیں ،تجارتی راہداریاں بی ایل اے کے حملوں کے باعث خطرناک زون میں تبدیل ہو رہی ہیں،بی ایل اے کا اصل ہدف پاکستان کا معاشی گلا گھونٹنا ،علاقائی رابطوں کو سبوتاژ کرنا ہے، ٹرینوں، شاہراہوں ، مال بردار گاڑیوں پر حملے بلوچ عوام نہیں بلکہ روزگار و ترقی کےخلاف جنگ ہیں،امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے، مزید ممالک پر بھی دباو بڑھ گیا ۔

رپورٹ کے مطابق بی ایل اے کا طرز عمل القاعدہ، داعش جیسے دہشتگرد گروہوں سے مشابہ ہوتا جا رہا ہے،گوادر بندرگاہ ،بلوچستان عالمی تجارت کے اہم زمینی چوک پوائنٹ ، عدم استحکام کے بین الاقوامی اثرات مرتب ہوتے ہیں، بی ایل اے کے حملوں نے سڑکوں، ریلوے اور انفراسٹرکچر منصوبوں کو متاثر کر کے سرمایہ کاری کے ماحول کو نقصان پہنچایا،جعفر ایکسپریس حملے سمیت ریلوے نیٹ ورک پر متعدد حملوں نے بلوچستان میں ٹرین سروس بار بار معطل کرائی۔