پاکستان ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق کی ملاقات ،مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے خطے میں امن قائم ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہامستقبل میں پاک ایران روڈ اور ریل رابطے مزیدمضبوط ،تجارتی مواقع بڑھیں گے۔

ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے جنگ بندی اور امن معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پاکستانی بھائیوں کی بھرپور حمایت اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔