کوئٹہ :(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایکس سپیس میں گفتگو، حقائق پر مبنی موقف کی بھرپور پذیرائی، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، قوم پرست حلقوں، این جی اوز کے نمائندوں اور ناقدین نے بھی شرکت کی، شرکا کی تعداد 19ہزار سے متجاوز کر گئی۔
میرسرفراز بگٹی نے کہاحکومت صوبے میں نوجوانوں کےلئے روزگار، اعلیٰ تعلیم ،ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے،پہلی بار متعدد شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائیں، ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اور سکالرشپس کےلئے خصوصی فنڈز بھی مختص کیے،4ارب منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں، کالجوں، جامعات اور صحت کے مراکز میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاصوبے میں امن و استحکام کےلئے ریاستی ادارے موثر کردار ادا کر رہے ہیں ،چند پرتشدد عناصر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،بلوچستان کی ترقی، نوجوانوں کی فلاح اور بہتر طرر حکمرانی ترجیحات ہیں۔
سرفراز بگٹی کی ایکس سپیس میں گفتگو، حقائق پر مبنی موقف کی بھرپور پذیرائی


















