اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 میں چھاپہ ،انسانی اعضا کی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں تازہ خشک اور پراسیس شدہ پلاسنٹا کا ذخیرہ برآمد کرلیا،ملزم پلاسنٹا پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے ہسپتالوں سے جمع کرکے بھیڑ کے اعضا ظاہر کرکے بیرون ملک بھجواتے تھے،ابتدائی تحقیقات میں ملزموں نے ویتنام کو پلاسنٹا برآمد کرنے کا انکشاف کرلیا۔
انسانی اعضاکی خرید و فروخت پر غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد گرفتار


















