کے پی،بارش ، فلیش فلڈ سے تباہی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق


پشاور:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں بارش ، فلیش فلڈ سے تباہی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،3زخمی ہوگئے۔

صوبائی پی ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق لوئر ،اپر چترال میں متعدد مکانات، مساجد، دکانوں ، پلوں کو نقصان پہنچا ،4 گاڑیاں ،کئی موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں،پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں فلیش فلڈ کے باعث بند ہونے والی 2 رابطہ سڑکیں ٹریفک کےلئے بحال کر دیں،ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ،صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔