کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق

کوئٹہ :( ) کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسوسناک حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے کہا ہے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہے۔