تہران (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جزیرہ خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی سمیت دیگر نے بیان جاری کیا ہے۔ ابراہیم رضائی نے کہا کہ آو ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کے لیے توہین ا?میز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی، ایران اپنی شائستگی، ثقافت اور مضبوط اخلاقی اقدار سے جانے جاتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں، بے خوفی، عظیم حوصلے اور عمل کےساتھ دیتے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو سخت سزا دی جائیگی۔
علاوہ ازیں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت اعتماد کی نہیں وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی، امریکہ آبنائے ہرمز میں مشکلات پیدا کر رہا ہے،ایران اپنے مفادات کا تحفظ کریگا۔
آو ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، ٹرمپ کی خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران کا جواب



















