اسلام آباد،دوحہ،واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) پاکستان، قطر ،عمان کی کامیاب ثالثی، کشیدگی تھم گئی، امریکہ ایران نے ایک دوسرے پر حملے بند کردئیے۔
وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد امریکہ ،ایران کے درمیان 2روز تک جاری رہنے والے شدید فضائی ،میزائل حملوں کے بعد دونوں جانب سے وقتی طور پر بندوقیں خاموش ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ثالث ممالک پاکستان، قطر ،عمان کی سفارتی کوششوں کے بعد کشیدگی میں کمی ہوئی اور ایک بار پھرمذاکرات بحالی کی امید پیدا ہوگئی۔
دوسری جانب امریکی عہدیدار نے کہاامریکہ اب بھی ایران کےساتھ کسی حل تک پہنچنے کےلئے پرعزم ہے،ایران کےساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات بدستور جاری ہیں اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے تاہم سفارتی رابطے و مذاکراتی عمل بھی جاری ہے تاکہ تنازع کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔
پاکستان، قطر ،عمان کی کامیاب ثالثی، امریکہ ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند



















