لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں زیادہ خراب پانی والے علاقوں میں بوٹلنگ پلانٹس فنکشنل کر دیئے گئے۔ خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میںبوٹلنگ پلانٹس تیار ہیں۔ خراب پانی والے علاقوں میں پانی کی بوتل ٹرکوںپر پہنچائی جائےگی۔ خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کی ڈیجیٹل رپورٹ پیش، فی گھنٹہ 50ہزار واٹر پروڈکشن کی استعدادہے۔
مریم نوا زنے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کوان علاقوں کی نشاندہی کرنے کا حکم بھی دیا جہاں لوگوں کو پینے کےلئے صاف پانی دوردراز علاقوں سے لانا پڑتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صاف پانی کی کمی کے شکار علاقوں میں کلین ڈرنکنگ واٹرکی ضرورت کا تعین کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس میں سی ایم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت مزید چار بوٹلنگ پلانٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے۔ صاف پانی کی فراہم کے لئے واٹر ٹینک والے کلسٹر بیسڈ پلانٹ بھی قائم ہوں گے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی ۔اجلاس میں لاہور کے وحدت روڈ پرطلبا اورطالبات کیلئے پہلے مریم نوازسینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس ہال،ہاکی اورکرکٹ سٹیڈیم بنے گا۔ مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں طلبہ کیلئے گھڑ سواری اورسوئمنگ پول بھی ہوں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ،پانچ ہزار طلبا اورطالبات داخلہ لے سکیں گے۔
صوبے بھر میں 2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے،مریم نواز



















