ایران کیخلاف جنگ میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے، پنٹاگون کی تصدیق

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پنٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 جولائی سے اب تک مختلف حملوں اور فوجی کارروائیوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 96 فیصد علاج کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں جبکہ باقی اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کے روز ایران سے منسوب حملوں میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی۔

اس سے قبل پنٹاگون صرف اتنا بتا چکا تھا کہ 28 فروری سے اب تک ایران سے متعلق فوجی کارروائیوں اور حملوں میں 14 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 427 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔