راولپنڈی: ( )بلوچستان میں آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ہی ضلع کھچی بھاگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا۔
کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے تباہ کر دیا گیا۔
بلوچستان میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد جہنم واصل


















