اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہاشریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں رہنمائی لیں گے،مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل ،ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں،ڈیجیٹل کے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زر لاگت ایک فیصد کم ہوگی، موجودہ لاگت 6.5 فیصد ہے، ایک فیصد کم کیا جائے گا۔
وزیر مملکت نے کہاڈیجیٹل ترسیلات زر کی لاگت کم ہونے سے 41 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے،پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 ماہ میں غیر معمولی بہترین کارکردگی دکھائی، پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش ہے۔
ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا ، بلال بن ثاقب

















