پس پردہ رابطے کامیاب،حکومت ،پیپلز پارٹی میں اختلافات ختم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پس پردہ رابطے کامیاب،حکومت ،پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور قانون سازی پر اختلافات ختم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرایا،پیپلز پارٹی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ۔