اسلام آباد: (بیورورپورٹ) گیس سیکٹرکا 3ہزار 600ارب کاگردشی قرض 3سال میں ختم کرنے کا پلان تیار کر لیاگیا۔
پہلے سال 528 ،دوسرے سال 473 ، تیسرے سال 433 ارب کمی کا تخمینہ لگالیا گیا ،پلان کے تحت گیس کمپنیوں کے 840ارب کے ڈیویڈنڈ سے گردشی قرض کم کیا جائے گا،پٹرولیم لیوی لیوی سے 270 ارب حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات ستمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے سیٹلمنٹ پلان سے ادارے کو آگاہ کیا جائےگا۔
گیس سیکٹرکا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنے کا پلان تیار


















