پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کافیصلہ،تجاویز پر غور شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،حکومت نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم سمارٹ لاک ڈاون لگانے پرغور شروع کردیا۔

سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام ،جمعہ، ہفتہ ،اتوار کو غیر ضروری نقل و حرکت محدود،سرکاری ملازمین کیلئے روٹیشن فارمولے،بازاروں کی 3 روزہ بندش اور اوقات کار میں کمی ، 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراونڈ کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں،تمام تجاویز کا مفصل جائزہ لینے کے بعد حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،3روزہ تعطیلات کے فیصلے سے قبل وزارتوں ،اداروں سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا سمارٹ لاک ڈاون کی کوئی بات زیر بحث نہیں آئی،پٹرولیم مصنوعات کے امور پر غور کیا گیا، 3ماہ کےلئے تھری ویلر ،800 سی سی تک گاڑیوں کے صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے،تمام عوامی نمائندوں کی ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے عوام کو حکومتی ریلیف و دیگر معاملات پر گائیڈ کریں۔