ہائیکورٹ نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تعیناتیوں کا عمل روکدیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تعیناتیوں کا عمل روکدیا اور وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، وزارت اوورسیز پاکستانیز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس کرکے جواب طلب کرلیا ،جسٹس ایاز شوکت نے رضا حسن کی درخواست پر سماعت کے بعد 2 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔

حکمنامے کے مطابق کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کےلئے انٹرویو کمیٹی کا اجلاس پہلے ہی 17 سے 20 اگست 2026 تک ہوچکا ،عدالت نے فریقین سے کامیاب امیدواروں، تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں ،انٹرویو کےلئے بلائے گئے امیدواروں سمیت انتخابی عمل کاتمام ریکارڈ بھی طلب کرلیااورفریقین کو آئندہ سماعت سے قبل پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دےدیا۔