قلات ، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب،خاران ،گاڑی پرحملہ، مزدور زخمی

راولپنڈی،اسلام آباد،خاران: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز) سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی ،5 دہشتگرد ہلاک ، 23 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی ، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک اوردہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا،6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں ،بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود ،دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا،دہشتگردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کیلئے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

صد،وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاآپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کےخلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر ملکی سرپرستی و معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کرکے مزدور کو زخمی کر دیا،حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں،سکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کرکے مرکز صحت منتقل کیا۔