باکو:(مشرق نیوز)باکو میں قومی لباس کے دن پر تقریب ،مختلف ممالک کی جانب سے اپنے قومی ملبوسات ،ثقافتی ورثے کی نمائش ،پاکستانی سفارتخانے نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب نے پاکستان کے بھرپور و متنوع ثقافتی ورثے ،روایتی ملبوسات کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا،پاکستان کے رنگا رنگ روایتی ،علاقائی ملبوسات، ٹرک آرٹ، زیورات ،دستکاری کے نمونوں کو شرکا اور مہمانوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی،چین، کوریا، عراق، تاجکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا ،روس سمیت مختلف ممالک کے سفارتی مشنز نے بھی قومی رقص اور روایتی ملبوسات پیش کیے۔
باکو میں تقریب، روایتی پاکستانی ملبوسات کی شاندار نمائش،بھرپور پذیرائی

















