نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا،مشیر وزیراعظم

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہااکنامک فورم یا سیمینار میں بحث نتیجہ خیز نہیں رہے گی،عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روک سکتا، عوام کے چاہنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہوگا، معاملہ ابھی تک کابینہ میں اٹھایا ہی نہیں گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا،وزیر داخلہ کی تقاریر، بیانات اور فورمز پر بات کرنے سے کوئی بہتری نہیں آئی، بات پارلیمنٹ میں ہی ہونی چاہیے تھی،میں کہوں صوبے بنیں گے یا نہیں تو پارلیمنٹ کو بائی پاس کر رہا ہوں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا ن لیگ کانئے صوبوں پرفیصلہ سب کے سامنے ہو گا، پیپلز پارٹی نے معاملے پر اوور ری ایکٹ کیا،بحث پارلیمنٹ میں آئے گی تو تمام جماعتیں اپنا موقف دیں گی،ن لیگ بحث میں حصہ بھی لے گی، وزیراعظم بات کریں گے،پارلیمنٹ میں ہونے والے فیصلے کو تمام جماعتیں تسلیم کریں گی،جماعت اسلامی کا لانگ مارچ پرامن،دوسری جماعت کاپرامن نہیں ہوگا،جماعت اسلامی سے گزارش لانگ مارچ موخر کردیں،ن لیگ کی بھی خواہش ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں،سیاسی قیادت شہباز شریف ،فیلڈمارشل کی قیادت میں ملکی ترقی کے لئے یکجا ہے اگر امریکہ ایران جنگ نہ ہوتی توگروتھ گلی محلوں تک نظر آتی، پوری دنیا میں پاکستان کو ملنے والی عزت،مقام سب کے سامنے ہے۔