حکومت سخت اقدامات کی بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے، بیرسٹر گوہر

بونیر:(مشرق نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے اختلاف رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ، حکومت سخت اقدامات کی بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 14 ستمبر کو میانوالی سے سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے، 14ستمبر میانوالی، فیصل آباد اور15 ستمبر کو لاہور جائیں گے،کارکن بھرپور استقبال کریں، پنجاب حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکارکن اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے، ہراساں کرنے اور پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جائے، سیاسی کشیدگی کم کرنے کےلئے مفاہمت ،بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔