لاہور:زہریلا کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق،والدین کی حالت نازک

لاہور:(کرائم رپورٹر)مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا، میاں بیوی ،2بچوں نے رات کا بچا کھانا کھایا، کچھ دیر بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی،اطلاع ملنے پرریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا ،دوران علاج بچے دم توڑ گئے،شناخت قدیر اور عاصمہ کے نام سے ہوئی ،والدین کی حالت تشویشناک ہے ۔

فرانزک ماہرین نے کہاابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے چھپکلی گرنے کے باعث کھانازہریلا ہوا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔