ڈبلن:(مشرق نیوز)صدر ٹرمپ نے کہاہے ایران ڈیل کیلئے بے تاب،جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ختم ہوجائے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کسی بھی طرح جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، امریکی ایرانی نمائندوں سے ملاقات کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں، ایسا معاہدہ نہیں کروں گا جو مکمل طور پر قابل قبول نہ ہو،یوکرین کے معاملے پر زیلنسکی سے بات ہوئی ، زیلنسکی کوروسی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے کہاوینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کررہے ہیں، وینزویلا میں انتخابات حالات سازگار ہونے پر ہوں گے،مصنوعی ذہانت کی صنعت کو سست ہونا چاہیے، اے آئی میں سبقت لینے والا ہی جیتے گا، امریکہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، امریکہ میں دنیا کی سب سے کم شرح سود ہونی چاہیے۔
ایران ڈیل کیلئے بے تاب،جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ختم ہوجائے گی،ٹرمپ

















