کراچی:(بیورورپورٹ)اورنگی ٹاون مومن آباد میں سکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر نشے کے عادی افراد سریہ نکالنے کی کوشش کرتے تھے جس کی وجہ سے دیوار کمزور ہوئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں، ریسکیو 1122 کے رضاکاروں، پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کےلئے ہنگامی آپریشن شروع کیا،جاں بحق افراد کی لاشوں،زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی،سکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

















