اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مظاہرین کو روکنے کےلئے حکمت عملی تیار ،وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر احتجاجی قافلوں کو روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی،اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز میں مٹی کی بوریاں بھری جائیں گی،درجنوں مزدوروں کو کام پر لگا دیا گیا،سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی۔
کے پی سے اسلام آباد آنےوالی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ



















