اسرائیلی وزیراعظم کاخفیہ دورہ ابوظہبی،اماراتی صدر سے ملاقات


ابوظہبی: (مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاخفیہ دورہ ابوظہبی،اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

نیتن یاہو نجی طیارے کے ذریعے ابوظہبی پہنچے،ایک روز قیام کے بعد واپس لوٹے،ملاقات کے ایجنڈے یا دونوں رہنماوں کے درمیان ہونےوالی گفتگو کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر ،اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔