لاہور:(اپنے نمائندے سے)چیئرمین پاکستان علماکونسل طاہراشرفی نے کہا ہے گریٹر اسرائیل کے عزائم ناقابل قبول ہیں،حرمین شریفین کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ روکا جائے گا، اسلامی ممالک کے خلاف عزائم خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
طاہر اشرفی نے کہا حوثیوں کے اقدامات اسرائیلی مفادات سے ہم آہنگی کی نشان دہی کرتے ہیں،مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ امت مسلمہ کی ریڈ لائن ،تحفظ کیلئے متحدہیں۔
حرمین شریفین کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ روکیں گے،طاہر اشرفی



















