معاہدہ کرنا ہے یا نہیں، گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے،ایران


تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے قطر ،پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز پیش کیں،امریکی جواب پر ابتدائی ردعمل دےدیا۔

نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہامعاہدہ کرنا ہے یا نہیں، گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے، تہران کو واشنگٹن پر اعتماد نہیں ، موجودہ امریکی انتظامیہ پر اعتماد نہ کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں، ایران تمام محاذوں پر جنگ بندی کےلئے ٹھوس ضمانتوں کا خواہاں ہے،ایرانی تجاویز میں منجمد اثاثوں کی رہائی ،بحری و اقتصادی ناکہ بندی کے خاتمے کی ضمانتیں بھی شامل ہیں، امریکہ تمام ذمہ داریاں پوری کرے تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول سکتے ہیں۔