ریاض، صنعا:(مشر ق نیوز) سعودی اتحادی افواج ،یمنی فورسز کا آپریشن فجر الیمن ، تعز شہر میں250 حوثی جنگجو ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے،آپریشن کے دوران اتحادی افواج نے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ،صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی تباہ کر دیا۔
اتحادی افواج نے کہا حملوں کا مقصد باب المندب میں بحری آمدورفت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، حوثی ملیشیا کے اسلحہ ڈپو،کشتیوں کے گودام اور سمندری بارودی سرنگیں بھی تباہ کر دیں،جنوبی بحیرہ احمر کے آبی راستوں پر ممکنہ حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی۔
دریں اثناسعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر حوثیوں کے میزائل ،ڈرون حملوں میں 3 افراد زخمی ہوگئے،ایئرپورٹس کو معمولی نقصان پہنچا، حکام نے مسافروں ،عملے کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے ضروری اقدامات شروع کر دئیے ۔
سعودی اتحادی افواج ،یمنی فورسز کا آپریشن فجر الیمن، 250 حوثی جنگجو ہلاک



















