احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ ،وزیراعظم کا پیغام پہنچایا


لاہور:(اپنے نمائندے سے)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کانائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے رابطہ ،مذاکرات کے معاملے پروزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔

لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے شعبہ نشرواشاعت کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا وزیراعظم نے پیغام میں کہاحکومتی و جماعت اسلامی کی کمیٹیاں دونوں رہنماوں (وزیراعظم شہباز شریف ، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن) کے درمیان ملاقات کےلئے مشاورت سے شیڈول طے کرلیں ،ملاقات کے شیڈول کو طے کرنے ،پٹرولیم لیوی کے مسئلے پر دونوں اطراف کے درمیان جلد مشاورت ہوگی۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہاحافظ نعیم الرحمن ، وزیراعظم سے آئی پی پیز معاہدوں ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کے امورپر بھی بات چیت کریں گے، امید ہے وزیر اعظم امیر جماعت اسلامی کو کرائی گئی یقین دہانی پر عمل کرتے ہوئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان جلد کریں گے ۔