گورنر راج ،ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں، حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے، نعیم الرحمن


لاہور:(اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے گورنر راج ،ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں، حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہامنصب اقتدار پر فائز قوتیں گورنر راج ،ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو مطلب صاف حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے،رجیم چینج کے وقت سے شروع ہونےوالا تماشا،جمہوریت دشمنی کا سفر نہیں رکا،پیپلز پارٹی ،ن لیگ کی گورنر راجوں اور مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کی تاریخ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاواضح ہوچکا فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ نظام پوری طرح فلاپ ہوگیا ،ایمرجنسی ،گورنر راج کا نفاذ بڑی غلطی ہے، سیاسی بحران مزید گھمبیر ہوگا۔