اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئین میں بے شمار گنجائش ہے۔
اپنے بیان میں طلال چودھری نے کہاسیاسی حکومت ہوتے ہوئے ایسا کام نہیں کرنا چاہتے، گورنر راج بھی نہیں لگانا چاہتے تھے،14 سال میں تحریک انصاف نے دہشت گردی کو کوئی مسئلہ سمجھا ہی نہیں،اڈیالہ کبھی بنی گالہ یا مراد سعید کے ہاتھوں میں پوری حکومت دیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج آئیں گے۔
پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے آئین میں بے شمار گنجائش ہے، طلال چودھری



















