ایل پی جی کے2جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز، قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی:(بیورورپورٹ)ایل پی جی کے2جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز،سپلائی بہتر ہونے ،قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لےکر پورٹ قاسم پہنچے، ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ترسیل بحال ہونے کا امکان ہے،مقامی مارکیٹ میں گیس کی دستیابی بہتر ہوگی۔