اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہونہار طلبہ کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کا آغاز،کروم بکس ،انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی شروع ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے ذہانت ،قابلیت کو غربت یا امیری میں قید نہیں ہونا چاہیے، 2سال میں 5لاکھ طالبعلموں تک کروم بکس پہنچائیں گے،طلبہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی ،خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
کروم بکس ،انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان بھر کے ہونہار ،قابل بچوں کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، قابل بچے ،بچیاں ہی پاکستان کا سرمایہ ،بااختیار بنانا، جدید ترین ٹیکنالوجی ،مہارتیں فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے،طلبہ و طالبات کو کروم بکس صرف میرٹ ،قابلیت کی بنیاد پر دے رہے ہیں،ماضی میں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں میرٹ پر 6لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، کروم بکس کےساتھ طلبہ کو سکول بیگ ،انٹرنیٹ ڈیوائس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کروم بکس فراہم کرنے کا مقصد ہے آپ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں، ذہانت ،قابلیت کو غربت یا امارت کی قید میں نہیں ہونا چاہئے، طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مقصد عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہے،10 سال میں طلبہ کو میرٹ پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، جدید ڈیجیٹل سہولیات سے طلبہ گھر بیٹھے آن لائن تعلیم ،ای لائبریری سے استفادہ کر سکیں گے، 2 سال میں 5 لاکھ کروم بکس میرٹ پر تقسیم کرینگے،کروم بکس فراہم کرنے پر ٹوکیو ٹیکنالوجی کیئر فاونڈیشن کے اقدام کو سراہتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے ملک کے بچوں کی تعلیم ،ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ کےلئے عطیہ دیا، سمندر پار پاکستانی نوجوان حقیقی سرمایہ ،مستقبل کے معمار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا دانش سکولوں میں رہائش ،کھانے ،معیاری تعلیم، سمارٹ بورڈز ،ای لائبریریز سمیت تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں،ملک بھر میں 27 دانش سکول زیر تعمیر ، بچوں کو باصلاحیت ،قابل پاکستانی بنانے کےلئے تمام وسائل فراہم کرنا ترجیح ہے، سید شمس رضا جیسے کئی بچے مشکلات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے ،قوم کی خدمت کےلئے پرعزم ہیں،دینی مدارس کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ سکیموں میں شامل کیا گیا ، کروم بکس اعلیٰ تعلیم کے ساتھ باوقار روزگار کے حصول کا ذریعہ بھی بنےں گی، کووڈ کے دوران لیپ ٹاپس نے طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے ،روزگار حاصل کرنے میں مدد دی،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے درکار تمام وسائل فراہم کرینگے
ہونہار طلبہ کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کاآغاز،کروم بکس ،انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی شروع

















