شاداب خان کی شاندار سنچری،پاکستان نے انگلینڈ سے یقینی فتح چھین لی

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)شاداب خان کی شاندار سنچری،پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے میچ میں انگلینڈ سے یقینی فتح چھین لی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز پرچلتی بنی،بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، سیم کرن 42رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی 4،عرفات منہاس ،رضا نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ،154پر9وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان نے شاندار سنچری جڑی اور قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا،کامیابی کے بعد پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔