لندن :(مشرق نیوز)کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر چرالیے،کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام تر ڈیپازٹس ،رقم نکلوانے کے عمل کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔
بی بی سی ،وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے بائنانس کے انٹرنیٹ سے منسلک ہاٹ والٹس کو نشانہ بنا کر محض 15 منٹ میں 8 مختلف بلاک چین نیٹ ورکس کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے منتقل کئے،بلاک چین تجزیاتی کمپنیوں نے چوری ہونےوالی رقم کا تخمینہ 5.91 ارب ڈالر ، ٹی آر ایم لیبز نے 6 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان قرار دیتے ہوئے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی قرار دےدیا،حملہ فروری 2025 میں بائی بٹ ایکسچینج سے ہونے والی 1.5 ارب ڈالر کی چوری سے 4گنا بڑا ،شبہ ابتدائی انٹیلی جنس کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ٹیک کرنچ ، بلومبرگ کے مطابق ہیکنگ کی خبر سامنے آتے ہی کرپٹو انڈسٹری نے انتہائی تیز رفتار ، مشترکہ ردعمل کا مظاہرہ کیا، سٹیبل کوائن جاری کرنے والی بڑی کمپنی ٹیدر نے ہیکر کے ایڈریس پر موجود 1.56 ارب ڈالر ، سرکل نے 800 ملین ڈالر کو فوری منجمد کر دیا۔
کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر چرالیے
















