بلاول کی پریس کانفرنس میں دہرا معیار نظر آیا،عوام ہی آخری فیصلہ ساز ہیں،عطاءتارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے بلاول بھٹو کی کراچی میں ہونےوالی پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا،عوام کی فلاح و بہبود اور گورننس کی بہتری کیلئے بحث کو نہیں روکا جا سکتا، آخر عوام کیا چاہتے ہیں، فیصلہ میں یا آپ نہیں ،عوام نے کرنا ہے،عوام اچھی ،بہترین حکومت چاہتے ،خود کو سسٹم کی کمزوریوں سے الگ نہیں رکھ سکتے،عوام کی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔

عطا تارڑ نے سوال اٹھایا کیا لوگوں کو گورننس کی بہتری کےلئے بات کرنے سے روک دیا جائے؟،ریفرنڈم آئین کا حصہ ،آئینی طریقہ کار ہے، حرج کیا ہے؟ عوامی رائے سامنے آئے گی تو کوئی چور دروازہ نہیں ہوگا، ریفرنڈم کے معاملے میں عوام کا بہترین مفاد مدنظر رکھا جائے گا،وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فساد کی بات کرنے کی بجائے عوام کی مرضی کی بات کریں، آئیں عوام کی بہتری کےلئے مل بیٹھ کر فیصلہ کریں،بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کرنا کیا کھلا تضاد نہیں؟ عوام ہی آخری فیصلہ ساز ہیں۔