پٹرول 133، ڈیزل 162 روپے لٹر سستا کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا،اسحاق ڈار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پٹرول 133 ، ڈیزل 162 روپے لٹرسستا کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہاایران امریکہ تنازع کے دوران 3 اپریل 2026 کو پٹرول 458 ،ڈیزل کی قیمت 520 روپے لٹر تک پہنچی،حکومتی اقدامات ،عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث 18 نومبر کو پٹرول 325 ،ڈیزل 358 روپے لٹر ہو گیا،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پٹرولیم پالیسی میں اصلاحات و دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا موٹر سائیکل گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کےلئے فیول سبسڈی سکیم جاری ہے، سکیم سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے متجاوز کر گئی ،حکومت عالمی چیلنجز کے باوجود عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔